کارٹون کیریکٹرز کی چار انگلیاں کیوں ہوتی ہیں ، دلچسپ انکشاف !

381

لاہور ۔ کارٹون کریکٹر دیکھنے میں تو ہو بہو انسانوں جیسے ہوتے ہیں لیکن ان کے ہاتھوں کی انگلیاں پانچ کی بجائے چار ہوتی ہے ۔

ٹام اینڈ جیری ، مکی ماؤس ، سمرف اور دیگر کارٹون کریکٹر غور سے دیکھیں تو سب کی انگلیاں پانچ کی بجائے چار ہیں ۔ خاکہ نگاری کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں ۔

ایک تو یہ کہ ایسے کردار جو حقیقت سے قریب نہ ہو انسانوں کے لیے کشش کا باعث ہوتے ہیں ۔ دوسری وجہ کمپیوٹر دور سے پہلے ہاتھوں سے خاکے بنائے جاتے تھے اور وقت بچانے کے لیے خاکہ نگار ایسا کرنے لگےتاہم حالیہ دور میں جاپان میں بننے والے کارٹونز کی پانچ انگلیاں بنائی جاتی ہیں کیونکہ جاپان میں چار کا ہندسہ موت کی علامت ہے :۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *