متعدد وارداتوں میں مطلوب عزیر بلوچ دبئی ائیرپورٹ سے گرفتار

uzair balochکراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور دیگر وارداتوں میں ملوث عزیر بلوچ کو انٹرپول نے دبئی ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا ہے۔ عزیر بلوچ مسقط سے دبئی جا رہا تھا۔
کراچی پولیس اور سندھ رینجرز عزیر بلوچ کی گرفتاری کے لیے کافی متحرک تھی لیکن ہر مرتبہ عزیر بلوچ بچ نکلنے میں کامیاب ہو جاتا تھا اور بیرون ملک فرار ہوگیا۔ رینجرز اور سندھ پولیس کو کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور دیگر بڑی وارداتوں میں عزیر بلوچ مطلوب تھا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے عزیر بلوچ کی حوالگی کے لئے متحدہ عرب امارات اور انٹرپول کے حکام سے رابطہ کیا ہے جس کے بعد یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آئندہ 2 سے 3 روز میں عزیر بلوچ کو وطن لایا جائے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *