گریٹر اقبال پارک کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی!

Image result for ‫فائرنگ سے زخمی‬‎

لاہور -لاہور کے علاقے شیرانوالہ گیٹ کے قریب نامعلوم ملزمان نے گریٹر اقبال پارک کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے شیرانوالہ گیٹ کے قریب گریٹر اقبال پارک کے پراجیکٹ ڈائریکٹر جاوید حامد کی گاڑی روکی اور فائرنگ کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں جاوید حامد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر سروسزہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ موٹر سائیکل سوار ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے ۔پولیس کے مطابق جاوید حامد کو ٹانگ پر 2گولیاں لگیں ہیں جبکہ گاڑی پر بھی 4 گولیوں کے نشانات ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *