کلبھوشن کا ٹرائل قانون کے مطابق ہوا، پاکستان

کلبھوشن کے خلاف پاکستان کے پاس کافی ثبوت موجود ہیں، بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر، فوٹو؛ فائل

نئی دلی -بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے خلاف کافی ثبوت ہیں جب کہ اس کا ٹرائل قانون کے مطابق ہوا۔ بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا کہ کلبھوشن کے خلاف پاکستان کے پاس کافی ثبوت موجود ہیں اور یہ شواہد ہم نے بھارتی حکومت سے شیئر بھی کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کے خلاف شفاف اور قانون کے مطابق ٹرائل ہوا تاہم وہ اپنی سزا کے خلاف اپیل کرسکتا ہے۔ پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت میں قونصلر رسائی لازمی ہونے کا کوئی معاہدہ نہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں گرفتار کیے جانے والے ’’را‘‘ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر بھارت تلملا اٹھا ہے جس پر نئی دلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو طلب کرکے احتجاج بھی کیا گیا تاہم پاکستانی ہائی کمشنرنے بھارتی حکومت کو بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ کلبھوشن یادیو اور سمجھوتہ ایکسپریس دونوں ممالک کے تعلقات کی بحالی میں مسئلہ ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *