پی ٹی آئی کا یوم تشکر منانے کا فیصلہ!

Image result for ‫پی ٹی آئی‬‎

 اسلام آباد -تحریک انصاف نے پاناما کیس کے فیصلے کے بعد یوم تشکر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا محفوظ فیصلہ کل سنانے کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے جمعے کو یوم تشکرمنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یوم تشکر کے لیے ملک بھر سے کارکنوں کو دعوت دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آج پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوگا جس میں یوم تشکرکے منانے کے حوالے سے مزید فیصلے کیے جائیں گے۔ اجلاس میں یوم تشکرپر اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی تجویز پربھی غورکیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا محفوظ فیصلہ کل 20 اپریل کو دوپہر2 بجے سنایا جائے گا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *