دس ارب کا الزم لگا کرعمران خان نے اپنا آخری کارڈ کھیل کر شو مکمل کر لیا ، عابد شیر علی

18

مظفرآباد۔ چھتر کلاس کے مقام پر زیر تعمیر نیلم جہلم پن بجلی کے منصوبے کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان اپنا دماغی توازن کھو چکے ہیں۔ دس ارب کا الزم لگا کر انہوں نے اپنا آخری کارڈ کھیل کر شو مکمل کر لیا۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ کرپشن اور چوری کی داستانیں رقم کرنے والے سب اکٹھے ہو کو کر چور چور کی صدائیں لگا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے نیلم جہلم پر بھی خوب ہاتھ صاف کیے۔ قومی نوعیت کے اس بڑے منصوبے میں تاخیر اور اس کی لاگت میں غیر معمولی اضافے کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *