مصباح الحق کا ورلڈکپ کے بعد ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

misbah.000شاہد آفریدی کے بعد اب پاکستان کے ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کے کپتان مصباح الحق نے بھی 2015 کے ورلڈکپ کے بعد محدود اوورز کے فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیاہے۔
ہندوستانی خبررساں ادارے کے مطابق مصباح الحق نے بورڈ کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے کہ وہ ورلڈکپ2015 کے بعد ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے۔
کرکٹ بورڈ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام چھپانے کی شرط پر بتایا کہ مصباح الحق نے پی سی بی چیئرمین کو آگاہ کیا ہے کہ وہ ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان انفرادی طور پر کرنے کی بجائے بورڈ کے ذریعے کرنا چاہتے ہیں۔اس عہدیدار نے بتایا کہ شاہد آفریدی کی طرح آگے آکر ورلڈکپ کے بعد ریٹائرمنٹ کے اعلان کے برعکس مصباح نے چیئرمین کو کہا ہے کہ وہ بورڈ کے ذریعے پرستاروں کو اس خبر سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔عہدیدار کے مطابق مصباح کا کہنا تھا کہ وہ ون ڈے کی بجائے ٹیسٹ کرکٹ کو کھیلنا جاری رکھنا چاہتے ہیں اور وہ رواں برس سری لنکا، انگلینڈ اور ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی قیادت کرنا چاہتے ہیں۔
عہدیدار نے بتایا کہ مصباح الحق کے فیصلے کے پیش نظر بورڈ نے ہیڈ کوچ وقار یونس اور چیف سلیکٹر معین خان کو ورلڈکپ کے بعد کے حوالے سے ایک جامع پلان تیار کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے تحت نئے کپتان کا انتخاب کیا جائے گا اور بورڈ نئے کھلاڑیوں میں سے کسی کو اس عہدے کے لیے منتخب کرنا چاہتا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *