سینٹ میں ائر فورس ایکٹ میں ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور !

17

اسلام آباد ۔ سینٹ نے آج ائر فورس ایکٹ میں ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ائر فورس ایکٹ میں ترمیم کا سینٹ میں پیش کیا جانے والے بل ایوان نے کثرت رائے سے منظور کر لیا ہے۔ بل کے مطابق ایئرفورس کے ریٹائرڈ افسران کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کی جا سکیں گی،۔ ترمیمی بل میں ریٹائرمنٹ کے بعد 6ماہ کے بعد تحقیقات نہ کرنے کی شق کو ختم کردیا گیا ہے۔ قانون کا اطلاق جنوری 2000 کے بعد ریٹائرڈ افسران سے کیا جاسکے گا۔ ائر فورس کے ان ریٹائرڈ ملازمین کے خلاف کارروائی ہو گی جو جنوری 2000 کے بعد ریٹائرڈ ہوئے ہیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *