خفیہ پیغامات بھیجنے والی ایپس پر پابندی لگائی جائے: ڈیوڈ کیمرون

فرانسیسی اخبار کے دفتر پر ہونے والے حملوں نے برطانوی وزیر اعظم، ڈیوڈ کیمرون کو خفیہ آن لائن پیغامات بھیجنے والی معروف ایپلیDavid کیشنز جیسے کہ سنیپ چیٹ، کرپٹوکیٹ، واٹس ایپ اور ایپل کی آئی میسج پراس وقت تک پابندی لگانے پر غور کرنے پر مجبور کر دیا ہے جب تک یہ کمپنیاں برطانوی حکومت کو اپنی خفیہ گفتگو تک رسائی فراہم نہیں کرتیں۔
گزشتہ روز برطانیہ میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈیوڈکیمرون نے کہاکہ اگر وہ اگلا الیکشن جیتے اور دوبارہ منتخب ہوئے تو وہ خفیہ بات چیت کو یقینی بنانے والی ایپس پر پابندی کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا یہ ارادہ پیرس میں چارلی ہیبڈو پر ہونے والے حملے کے بعد مجرموں اور مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کی طاقت حاصل کرنے کے منصوبے کا ایک حصہ ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *