عمران خان ۔۔۔ کرپشن کا نیا بادشاہ؟

usman-ghazi
عمران خان نے پہلے کہا کہ بنی گالا کا گھر خریدنے کے لئے انہوں نے بینک سے قرض لیا
پھر کہا کہ انہیں بنی گالا کا گھر تحفے میں ملا ہے
پھر کہا کہ جمائمہ نے بنی گالا کی جائیداد اپنے اور بچوں کے لئے خریدی تھی
اب کہہ رہے ہیں کہ لندن کا فلیٹ بیچ کر بنی گالا میں گھر بنایا
عدالت نے منی ٹریل مانگی تو امریکا میں عادی جنسی مریض کے طور پر رجسٹرڈ مجرم راشد علی خان کو اپنا دیرینہ دوست بنا کر پیش کیا جنہوں نے ایک بیان حلفی جمع کرایا
اس بیان حلفی نے معاملات کو مزید مشکوک بنادیا
راشد علی خان کے مطابق جمائما نے انہیں رقم دی اور یہ رقم انہوں نے عمران خان کو دی مگر بیان حلفی میں جن تاریخوں کا ذکر ہے، ان کے مطابق راشد علی خان نے جمائما سے وصول کرنے سے پہلے عمران خان کو رقم دیدی یعنی بنی گالا کے لئے رقم بعد میں آئی اور ادائیگی پہلے ہوگئی-
راشد علی خان عمران خان کے فرنٹ مین بھی کہلاتے ہیں، جنہیں عمران خان نے خیبربینک اور حیات آباد میڈیکل کمپلکس سمیت اہم اداروں کا چارج دیا ہوا ہے اور کہا جاتا ہے کہ اندرون خانہ خیبرپختونخوا کے اصل حاکم راشد علی خان ہیں
خیبرپختونخوا کو لوٹ کر دولت بنی گالا میں جمع کرنے کا ٹاسک بھی راشد علی خان کے پاس ہی کہا جاتا ہے مگر یہ وہ بلی ہے جو ابھی تھیلے سے باہر نہیں آئی
عمران خان کی فراہم کردہ دستاویزات کے مطابق طلاق کے بعد انہوں نے جمائما کے نام بنی گالا کی زمین منتقل کی اور کاغذات میں ان کو اپنی بیوی قرار دیا
عمران خان نے کہا تھا کہ ان کی آف شور کمپنی نو پاؤنڈ کی تھی، اس لئے اس قابل نہیں سمجھا کہ اسے اثاثہ جات کے طور پر ڈیکلیئر کیا جائے
آج عدالت نے سوال کیا کہ نو پاؤنڈ مالیت کی نیازی سروسز لمیٹڈ سوا لاکھ پاؤنڈ کے اثاثوں کی مالک کیسے ہوگئی!
میرا یہ گمان تھا کہ عمران خان فنڈنگ کیس میں پھنس جائیں گے مگر بنی گالا اراضی کیس میں نہیں
مگر وہ تو اس کیس کو بھی نہیں سنبھال پارہے اور تضادات کا ریکارڈ بناچکے ہیں
فنڈنگ کیس زیادہ خطرناک ہے، فنڈ اور ڈونیشن میں فرق ہوتا ہے
فنڈ کسی خاص مقصد کے لئے ہوتا ہے اور ڈونیشن کا استعمال لینے والے کی مرضی پہ ہوتا ہے
عمران خان ایک تو غیرملکی فنڈنگ کو قبول کرکے پہلے ہی پھنس چکے ہیں کہ پاکستان میں سیاسی جماعت کے لئے غیرملکی فنڈنگ غیرقانونی ہے
دوسرا فنڈنگ میں کرپشن کے حوالے سے سوال اٹھ رہے ہیں، 20 لاکھ ڈالرز کی رقم کم نہیں ہوتی
عمران خان اکیلے اس کرپشن کو نہیں کرسکتے
یہ پورا کرپشن گینگ ہوسکتا ہے
عمران خان کہتے تھے کہ تلاشی سب سے پہلے ان کی لی جائے
اب اس تلاشی سے ان کا فرار اور اس قسم کے متضاد بیانات کا سامنے آنا معنی خیز ہے

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *