این ایس اے نے ڈجیٹل جنگ جیتنے کیلئے سائبر ہتھیار تیارکر لئے: سنوڈن لیکس

snowden ایڈورڈ سنوڈن کا دعویٰ ہے کہ امریکہ کے انٹیلی جینس ادارے این ایس اے نے ڈجیٹل جنگ جیتنے کیلئے ’’حملہ آورکا طرزِ فکر‘‘نامی سائبر ہتھیار تیارکر لئے ہیں۔
ایڈورڈسنوڈن کی منکشف کردہ دستاویزات کے مطابق، این ایس اے اب سائبر سپیس میں مستقبل کی جنگیں لڑنے کی تیاری کر رہی ہے۔ جہاں انٹرنیٹ اور دیگر دشمن نیٹ ورکس پر قبضہ سب سے اہم ہتھیار کی حیثیت کا حامل ہو گا۔
ایڈورڈسنوڈن کی منکشف کردہ دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ نیشنل سکیورٹی ایجنسی کا مشن یہ صلاحیت حاصل کرنا ہے کہ وہ دشمن کے کمپیوٹر نیٹ ورکس اور تمام انفراسٹرکچر کو منجمد کرنے کیلئے کوئی جال تیار کر لے۔ ۔۔ اور وہ کسی ایسے جال کی تیاری کیلئے کام کر رہی ہے جو بجلی اور پانی کی ترسیلات، کارخانوں، ہوائی اڈوں اور بینکنگ کے نظام تک کو منجمد کر کے ان سب کا کنٹرول این ایس اے کو دے سکے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *