چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقا کی بغیر کسی نقصان کے بیٹنگ جاری

برمنگھم:چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان اے بی ڈویلیرز نے ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پروٹیز کی جانب سے کونٹین ڈی کوک اور ہاشم آملہ میدان میں اترے۔ دونوں بلے باز ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کے سکور کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے اس اہم میچ میں جنوبی افریقا کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ دوسری جانب پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے وہاب ریاض اور احمد شہزاد کی جگہ جنید خان اور فخر زمان کو شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئز ٹرافی میں اب تک کھیلے گئے میچوں میں انگلینڈ نے اپنے دونوں میچوں میں کامیابی کے بعد سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ پاکستان کو ٹورنامنٹ میں رہنے کیلئے یہ میچ جیتنا بہت ضروری ہے۔ پاکستان کو پہلے میچ انڈیا کے ہاتھوں 124 رنز سے شکست کی ہزیمت اٹھانا پڑی تھی جبکہ جنوبی افریقہ نے اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کو 96 رنز سے زیر کیا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *