آئی فون صارفین کے لئے خوشخبری ، زبردست فیچر متعارف !

17

دوران ڈرائیونگ فون کا استعمال موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ ایپل آئی فون میں اب ایسا فیچر شامل کیا جا رہا ہے جو آئی فون کو باقی تمام کمپنیوں سے ممتاز کر دے گا۔ ایپل نے فیصلہ کیا ہے کہ تازہ ترین موبائل فون میں دوران ڈرائیونگ 'ڈو ناٹ ڈسٹرب' کا فیچر شامل کیا جائے گا جو گاڑی میں داخل ہوتے ہیں خو د بخود ایکٹیویٹ ہو جائے گا۔ یہ اعلان ایپل نے رواں ہفتے ہونے والی ڈویلپر کانفرنس میں کیا۔  تازہ ترین فیچر بلیو ٹوتھ اور کیبل کے ذریعے فون کی کار میں موجودگی کو ڈیٹیکٹ کرے گا ۔ دوران ڈرائیونگ اس فیچر کے ذریعے ہر قسم کی کالز اور نوٹیفیکشینز بلاک رہیں گے۔ اگر آپ چاہیں تو اس فیچر کو سوئچ آف بھی کر سکیں گے۔ یہ فیچر دنیا بھر میں موسم خزاں کے دوران ** ios 11** ماڈل موبائل فون میں متعارف کروایا جائے گا۔ اس سے قبل برٹش میڈیکل جرنل میں ایک تحقیقاتی مضمون میں دعوی کیا گیا تھا کہ  دوران ڈرائیونگ فون کی وجہ سے پیش آنے والے حادثات کی تعداد عام حادثات کے مقابے میں ۳ گنا زیادہ ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *