ترکی نے پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کردیا!

اس سہولت کے تحت ترکش ایئر لائن کے ایسے مسافر جن کا پاکستان سے دوران فلائٹ اسٹاپ اوور بیس گھنٹے سے زیادہ ہوگا۔فوٹو: فائل

 کراچی -ترکی کی وزارت خارجہ نے امریکا، برطانیہ، شینگن ممالک اور آئرلینڈ کا سفر کرنے والے پاکستانیوں کیلیے 7 روز مفت ٹرانزٹ ویزہ کا اجرا شروع کردیا ہے۔

ویزوں کا اجرا ایک منصوبے کے تحت شروع کیا گیا ہے جس کے تحت ترکش ایئر لائن پاکستان سے براستہ استنبول امریکا، یورپ، برطانیہ اور آئرلینڈ سفر کرنے والے مسافروں کیلیے نئی سہولت متعارف کروا رہی ہے۔ اس سہولت کے تحت ترکش ایئر لائن کے ایسے مسافر جن کا پاکستان سے دوران فلائٹ اسٹاپ اوور بیس گھنٹے سے زیادہ ہوگا کو ایک ان کیلیے استنبول گھومنے کا موقع فراہم کیا جائے گا جس کے دوران مسافروں کو مفت رہائشی چیک بھی فراہم کیا جائے گا۔ یہ چیک مسافر کی پرواز کی بکنگ کا عمل مکمل کرنے کے بعد ترکش ایئرلائن کے مجاز عملے کی جانب سے تیار کرکے مسافر کو فراہم کیا جائے گا۔ اس چیک کے ذریعے اکنامی کلاس کے مسافر ایک رات 4 اسٹار ہوٹل جبکہ بزنس کلاس کے مسافر 2 راتیں 5 اسٹار ہوٹل میں گزار سکیں گے۔

واضح رہے کہ یہ ہوٹل استنبول کے تکسیم اور سلطانہ میٹ کے علاقے  میں واقع ہیں جو استنبول کا مرکزی پوائنٹ تصور کیا  جاتا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *