جنرل راحیل کے ہمراہ جلد کراچی اور کوئٹہ جاؤں گا، وزیر اعظم

nawazinmeeranshahوزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ جنرل راحیل شریف کے ہمراہ جلد کراچی اور کوئٹہ کا دورہ کریں گے جہاں سیاسی وعسکری قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔
وزیر اعظم ایلیٹ پولیس ٹریننگ اسکول کی پہلی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑا جا رہا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری پوری قوم کی جنگ ہے۔
انسداد دہشت گردی فورس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ فورس کے ہاتھوں کوئی مجرم نہیں بچنا چاہیے، آرمی چیف کا ممنون ہوں کہ انہوں نے انسداددہشت گردی فورس کی تربیت میں دلچسپی لی، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ ہے۔
نواز شریف نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی فورس کو جدید ہتھیاروں اور آلات سےلیس کیا جائے گا، فورس سے شہریوں کو احساس تحفظ ملنا چاہیے، دہشت گردی آئندہ نسلوں کی بقاء کا مسئلہ ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر حال میں جیتنی ہے۔
دیگر مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے ساتھ ساتھ توانائی کا بحران بھی درپیش ہے، جب قوم متحد ہو تو کسی چیلنج سے نمٹنا مشکل نہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *