فین کی موت، شاہ رخ خان پر بڑا الزام لگ گیا!

Image result for ‫شاہ رخ خان پریشان‬‎

ممبئی -بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کورواں سال ریلیز ہوئی فلم ’’رئیس‘‘ کی پروموشن کے موقع پر مداح کی ہلاکت کے باعث بہت جلد ایک بار پھرسنگین قسم کے قانونی مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جس کے لیے وہ خاصے پریشانی کا شکار ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راہول ڈھولکیا کی زیرہدایت بننے والی فلم’’رئیس‘‘ میں شاہ رخ خان اورپاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے مرکزی کردارادا کیا تھا۔ ماہرہ کی موجودگی کے باعث فلم کو ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے تنقید کا شدید سامنا کرنا پڑا تھا تاہم فلم کی تشہیر کے دوران گجرات کے ریلوے اسٹیشن ودودرا پرایک مداح کی ہلاکت نے شاہ رخ خان کو اس وقت بھی مشکل میں ڈالا لیکن بات ٹل گئی تھی تاہم اب وہ ایک بار پھرسخت مشکل میں پھنس چکے ہیں۔

فلم ’’رئیس‘‘ کی تشہیر کے دوران شاہ رخ خان نے اگست کرانتی راجدھانی ایکسپریس سے ممبئی سے نئی دہلی تک کا سفر کیا تھا، اسٹیشن پر کنگ خان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تحاشہ ہجوم موجود تھا جہاں ایک شخص فرید خان پٹھان کی دل کا دورہ پڑنے کے باعث موت واقع ہوگئی تھی۔ حال ہی میں ریلوے پولیس کے ڈپٹی سپرٹنڈنٹ ترون باروت نے اسی حوالے سے ایک رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کنگ خان کی غفلت کے باعث وہاں موجود ایک شخص کی موت واقع ہوگئی۔ رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان پرغفلت برتنے پرانڈین ریلوے ایکٹ کے تحت ودودرا ریلوے اسٹیشن پر افراتفری کا مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے جس کے بعد اداکاربھی خود کو خاصی بڑی مشکل میں دیکھ رہے ہیں اور اس مشکل سے نکلنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےاسے بدقسمتی قرار دیا تھا جب کہ ہلاک ہونے والےشخص کے اہلخانہ نے اداکارکے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا تھا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *