ابتدائی تفتیش میں آئل ٹینکر دھماکے کی خوفناک وجہ سامنے آگئی!

حادثے میں 200 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

بہاولپور -احمد پور شرقیہ میں صبح سویرے آئل ٹینکر میں آگ بھڑکنے کے ہولناک حادثے نے 140افراد کی جان لے لی، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ آگ سگریٹ سلگنے کے باعث لگی۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق آئل ٹینکرحادثے میں 140قیمتی جانوں کے ضیاع سے متعلق پنجاب حکومت نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی۔ ابتدائی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ احمد پور شرقیہ کے علاقے میں نیشنل ہائی وے پر صبح 6بجکر 10منٹ پر آئل ٹینکر الٹ گیا جس میں 500ہزار لیٹر تیل موجود تھا۔ ٹینکر سے تیل بہنے لگا تو وہاں موجود لوگوں نے تیل جمع کرنا شروع کردیا، اسی دوران وہاں موجود کسی شخص نے سگریٹ سلگا یا جس کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ آئل ٹینکر الٹنے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد آگ لگی جس کی زد میں آکر قریب سے گزرنے والی گاڑیاں اور 75موٹرسائیکلیں بھی جل کر خاکستر ہو گئیں۔ رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت کے لیے نادرا کی خدمات لی جا رہی ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *