احمد پور شرقیہ سانحے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری،شیل کمپنی پر جرمانہ

saniha

احمد پور شرقیہ :سانحہ احمد پور شرقیہ کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے ۔ اوگرا نے شیل کمپنی پر ایک کروڑ جرمانہ اور متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ دینے کا پابند کر دیا ۔ اوگرا نے شیل آئل کمپنی کو سانحہ احمد پور شرقیہ کا قصوروار ٹھرا تے ہوئے1 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا اس کے علاوہ حادثے میں جاں بحق ہونے واللے افراد کو فی کس 10 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 5 لاکھ روپے معاوضہ دینے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ اوگرا رپورٹ کے مطابق کمپنی کا آئل ٹینکر مقررہ معیار کے مطابق نہیں تھا جبکہ آئل ٹینکر کا فٹنس سرٹیفکیٹ بھی جعلی نکلا جس کی وجہ سے ٹینکر کو حادثہ پیش آیا ۔ اوگرا نے آئل کمپنی کو فیصلے پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کر دی ۔ عمل درآمد میں غفلت کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *