وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں بڑا فیصلہ ہوگیا!

Nawaz Meeting

اسلام آباد -وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔ وزراء اور آئینی و قانونی ماہرین نے اجلاس میں شرکت کی۔ لیگی رہنماؤں نے وزیر اعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور جے آئی ٹی رپورٹ کو سیاسی قرار دیا۔ اجلاس میں اپنے اعتراضات سپریم کورٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مشاورتی اجلاس میں جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد کی صورتحال اور پیر کو سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء نے کہا کہ جے آئی ٹی نے میڈیا رپورٹس اور الزامات پر انحصار کیا، یہ ایک سیاسی پارٹی کی رپورٹ معلوم ہوتی ہے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق، شہباز شریف نے ملاقات میں وزیر اعظم کو جے آئی ٹی میں گلف سٹیل ملز کے حوالے سے بیان پر وضاحت پیش کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ حقائق کے منافی کوئی بیان نہیں دیا، جے آئی ٹی کی رپورٹ مفروضوں پر مبنی اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔ جے آئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے گلف سٹیل کے معاملات سے لاتعلقی ظاہر کی تھی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *