عازمین حج کے لیے بڑی خبرآگئی!

Image result for ‫عازمین حج‬‎

اسلام آباد -وزارت مذہبی امور نے حج2017کےلئے فلائٹ شیڈول جاری کر دیا ہے ،جس کے مطابق پروازوں کاسلسہ 24جولائی سے شروع ہو کر 25اگست تک جاری رہے گاجبکہ عازمین کی سہولت کے لئے فلائٹ شیڈول اپنی ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کردیا ہے۔

وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کردیا ہے ، عازمین حج کو لے کر پہلی حج پرواز24جولائی کو بینظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل ائرپورٹ اسلام آباد سے مدینہ منورہ کے لئے روانہ ہوگی جبکہ وزرات نے عازمین حج کے لئے قومی ائر لائن پی آئی اے، سعودی ائر لائن، شاہین ائر اور ائربلیو کی خدمات حاصل کی ہیں ، عازمین کی سہولت کے لئے وزرات مذہبی امور نے فلائٹ شیڈول اپنی ویب سائٹ ”حج انفو“ پر اپ ڈیٹ کردیا ہے۔ عازمین حج اپنا قومی شناختی کارڈ یا حج کے لئے دی گئی اپنی درخواست کا نمبر ویب سائٹ پر درج کرکے اپنی حج پرواز کے بار ے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ سرکاری حج سکیم کے تحت اس سال 1لاکھ70ہزار عازمین فریضہ حج ادا کریں گے جبکہ عازمین کی واپسی6ستمبر سے شروع ہوکر7اکتوبر تک جاری رہے گی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *