اب چائے بنائیں الیکٹرانک ٹی بیگ سے!

پونے: بھارتی طالبہ اوتارا گھوٹکے نے اپنے تیار کردہ الیکٹرانک ٹی بیگ کا نام ’ مائی چائے‘ رکھا ہے، جس میں 4 مختلف اقسام کی چائےelectronicteabag لمحوں تیار کی جاسکتی ہے اور اس کا طریقہ بھی نہایت آسان ہے۔  ٹی بیگ کی تہہ میں اپنی مرضی کی چائے کے پتے رکھیں، ٹی بیگ کو چائے کے کپ میں ڈالیں اور بیگ کو بیٹری کے ساتھ منسلک کرکے اسے آن کردیں، ٹی بیگ کے ساتھ لگا ہوا تھرمو الیکٹرک میٹریل پانی کو مطلوبہ درجہ حرارت پر گرم کردیتا ہے اور بیگ میں موجود چائے کے پتے فوری طور پر حل ہونا شروع ہوجاتے ہیں جس کے بعد کچھ ہی لمحوں میں چائے تیار ہوجاتی ہے۔

الیکٹرانک ٹی بیگ ایک بیٹری کے ذریعے کام کرتا ہے، جسے ہر 3 سے 4 کپ کی تیاری کے بعد چارج کیا جاسکتا ہے۔ ٹی بیگ اور بیٹری کا سائز اس قدر چھوٹا ہے کہ اسے جیب یا ہینڈ بیگ میں رکھ کر کہیں بھی لے جایا جا سکتا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *