عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ فاحشہ عورتیں نہیں کرسکتیں، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد -مارکیٹ کی دو نمبر فاحشہ عورتیں عمران خان کے وزیراعظم بننے کا فیصلہ نہیں کر سکتیں، یہ فیصلہ پاکستان کی عوام نے کرنا ہے۔ پی ٹی آئی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کنٹرول کھو بیٹھیں، غیر پارلیمانی الفاظ کا بے دھڑک استعمال۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پی ٹی آئی کی خاتون رہنما فردوس عاشق اعوان زبان پر کنٹرول نہ رکھ سکیں اور بے دھڑک غیر پارلیمانی الفاظ کا استعمال کرتی رہیں۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہمیں پتہ ہے کہ ریحام خان کی اگلی کتاب ن لیگ کا میڈیا سیل فنانس کر رہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ مارکیٹ سے ایسی خواتین کو اٹھایا جائے گا جن کے ذریعے عمران خان کی ذات کو ٹارگٹ کر کے یہ کوشش کی جائے گی کہ یہ شخص قوم کی قیادت کرنے کے اہل نہیں۔ انہوں نے انتہائی سخت اور غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا فیصلہ یہ دو نمبر فاحشہ مارکیٹ کی عورتیں نہیں کریں گی بلکہ اس بات کا فیصلہ پاکستان کی عوام کریں گی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *