شہید میجرعلی سلمان کے والد کا ایسا پیغام کہ آپ داد دیے بغیر نہیں رہیں گے!

راولپنڈی -دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے میجر علی سلمان کے والد نے کہاہے کہ انہیں اپنے بیٹے پر فخر ہے ،اللہ ایسے بیٹوں کو لمبی زندگی عطا فرمائے جو ملک کی حفاظت کر تے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق علی سلمان کے والد کا کہناتھا کہ جو کام میں نہیں کر سکا وہ میرے بیٹے نے کر دیا ہے، میں بھی فوج میں رہاہوں۔ لیفٹیننٹ کرنل ریٹائر ہوا، میرا بیٹا اپنے شوق سے فوج میں گیا تھا اور اپنے ملک کی حفاظت کیلئے آپریشنز میں حصہ لیا۔ ان کا کہناتھا کہ انہیں اپنے بیٹے اور پاک فوج پر فخر ہے۔ واضح رہے کہ اپر دیر میں آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی جس کے باعث میجر علی سلمان اور تین فوجی جوان شہید ہو گئے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *