عدالت نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو نوٹس جاری کر دیا !

11

لاہور۔ لاہور ہائیکورٹ میں عوامی تحریک کو مال روڈ پر دھرنے سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی جس پر عدالت نے عوامی تحریک کے رہنماوں کو طلب کر لیا۔ تفصیلات کےمطابق عوامی تحریک کو مال روڈ پر دھرنے سے روکنے کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے طاہر القادری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عوامی تحریک کے رہنماؤں کو شام 5 بجے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا، عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو بھی طلب کر لیا۔ اسد منظور بٹ ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں دھرنے کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ طاہر القادری نے 16 اگست کو مال روڈ پر دھرنے کا اعلان کیا ہے، ہائیکورٹ نے مال روڈ پر ہر قسم کے دھرنے کیخلاف فیصلہ دے رکھا ہے، مال روڈ پر دھرنے سے دہشتگردی کے خدشات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ طاہر القادری کو مال روڈ پر دھرنا دینے سے روکا جائے اور حکومت کو مال روڈ پر احتجاج کیخلاف فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دیا جائے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *