وزیر اعظم نے ملتان ائیرپورٹ کے انٹرنیشنل ٹرمینل کا افتتاح کر دیا

Nawaz Shareefوزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ملتان ائیرپورٹ کے انٹرنیشنل ٹرمینل کا افتتاح کر دیا ہے ، ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر عالمی معیار کا رن وے ، ٹیکسی وے اور ایپرن بنائے گئے ہیں جن پر بوئنگ 747 اور بوئنگ 777 بھی لینڈ کرسکیں گے ۔ لائٹس کے جدید سسٹم کی وجہ سے نائٹ لینڈنگ کی سہولت بھی ہوگی ۔ ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے پہلے مرحلے میں جدہ اور مدینہ کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی ، جس کے بعد دیگر ممالک کے لیے بھی فلائٹ آپریشن شروع کر دیا جائے گا ۔ ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بیک وقت 450 مسافروں کو سفری سہولیات مہیا کی جاسکتی ہیں جبکہ 10 ہزار ٹن تک کارگو سروس کی سہولت بھی موجود ہے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *