بے نظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ ، اہم خبر آ گئی!

1

راولپنڈی ۔ انسداد دہشتگرد ی عدالت نے بینظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا،کیس کا فیصلہ اڈیالہ جیل میں سنایا جائے گا،تفصیلات کے مطابق بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت انسدددہشتگردی عدالت کے جج اصغر خان نے کی جس میں پراسیکیوٹر، ایف آئی اے اور ملزموں کے وکلا نے دلائل مکمل کر لئے،کیس کی سماعت 9 سال تک جاری رہی ،بینظیر بھٹو قتل کیس میں 6 چالان عدالت میں پیش کئے گئے ، مقدمے کے 141 گواہان میں سے 68 کے بیانات ریکارڈ کئے گئے ۔سابق صدر پرویزمشرف کا مقدمہ داخل دفتر،الگ ٹرائل ہو گا۔سابق سی پی او سعود عزیز، ایس پی خرم شہزاد ضمانت پر ہیں، ملزمان عبدالرشید ،شیرزمان حسین گل اعتزاز شاہ جیل میں ہیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *