ڈائٹ کوک ۔۔۔موٹاپے کا باعث

Coca-Cola_light_logoکولا مشروبات کے خوفناک اثرات سے بچنے کے لئے عام طور پر لوگ ڈائٹ کوک کو ایک اچھا متبادل سمجھتے ہیں لیکن افسوس کہ مضر صحت ہونے میں یہ دیگر کولا مشروبات سے کسی طرح بھی کم نہیں۔
امریکا کی یونیورسٹی آف ٹیکساس نے 750افراد پر دس سال تک تحقیق جاری رکھی جس کے نتائج اب سائنسی جریدے "American Geriatrics Society" میں شائع کردئیے گئے ہیں۔ اس تحقیق کے مطابق ڈائٹ کوک دیگر مسائل کے علاوہ موٹاپا بھی پیدا کرتی ہے اور خصوصاًبڑی عمر کے افراد اس کے منفی اثرات کا زیادہ شکار بنتے ہیں۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ دس سال کے دوران 750افراد میں سے جن لوگوں نے ڈائٹ کوک کا استعمال بالکل نہیں کیا ان کی کمر کی پیمائش میں 0.8انچ کا اضافہ ہوا، کبھی کبھار ڈائٹ کوک پینے والوں کی پیمائش میں اضافہ 1.83 انچ تھا جبکہ ڈائٹ کوک کا بکثرت استعمال کرنے والوں میں مذکورہ اضافہ 3.16 انچ تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *