ظفر خاکروب کو عید مبارک

usman ghazi

اس تصویر میں نظر آنے والا ظفر خاکروب کوئی عام آدمی نہیں ہے-ظفر خاکروب عرصہ 20 برس سے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پیپلزچورنگی تا ضیاءالدین چورنگی تک یومیہ بلاناغہ رات بارہ بجے سے صبح پانچ بجے تک جھاڑو لگاتا ہے-یہ اتنا دیانت دار ہے کہ دنیا جہان سے لاپرواہ ہوکر یہ اپنے کام میں مگن رہتا ہے، پیپلز تا ضیاءالدین چورنگی کئی کلومیٹر پر محیط پٹی ہے، ظفر خاکروب ایسی صفائی کرتا ہے کہ ریت کا ذرہ بھی نہیں چھوڑتا،میں نے اس سے کہا کہ تمہارے کام کی معائنہ کرنے والی کوئی اتھارٹی نہیں، اپنے کام میں ڈنڈی کیوں نہیں مارتے، تمہیں تو کوئی پکڑ بھی نہیں سکتا کہ ایک سڑک ہے، کہہ دینا کہ کچرا دوبارہ اڑ کر آگیا

Image may contain: 1 person, night and outdoor

ظفر خاکروب کہنے لگا کہ کام میں چوری نہیں کرتے، یہ برے انسان کی نشانی ہے،نارتھ ناظم آباد ٹاؤن انتظامیہ یا ڈی سی آفس میں کوئی تسلیم صاحب ہیں، جو ظفر خاکروب کو آٹھ ہزار روپے مہینہ دیتے ہیں، اتنے کم پیسوں میں تو آج کل کوئی معمولی گھریلو ملازم نہیں ملتا اور یہ خاکروب بیس برس سے کراچی کی خاموش خدمت کررہا ہے-

یہ عید دیکھتا ہے نہ بقرعید ۔۔ بارشوں کی وجہ سے ایمرجنسی کی صورت حال ہو یا کوئی ہڑتال اور بدامنی ۔۔ ظفر خاکروب چھٹی نہیں کرتا، یہ تصویر عید کی شب لی گئی ہے، عموماً اقلیتی برادری کے افراد صفائی کا کام کرتے ہیں، ظفر خاکروب نے بتایا کہ وہ مسلمان ہےاور اللہ بولتا ہے کہ اس کے بندوں کی خدمت کرو

اگر آپ کا گزر رات کو نارتھ ناظم آباد کی اس سڑک سے ہو یا آپ اطراف کی سڑکوں سے بھی اس راستے کے آس پاس ان اوقات میں سفر کررہے ہوں تو ظفر خاکروب کے پاس جاکر اسے بھی عید کی مبارک باد دے سکتے ہیں

میں تو اس سے یہ کہہ کر آگیا ہوں کہ لوگ کچرا پھیلاتے ہیں اور تم صاف کرتے ہو، تم اس شہر کے بڑے آدمیوں میں شامل ہو-ظفر خاکروب کو میری جانب سے عید مبارک!

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *