قربانی کا گوشت کھانے سے پہلے یہ ضرور پڑھ لیں !

5

لاہور ۔ گوشت کی دوقسمیں ہوتی ہیں ،وائیٹ اور ریڈمیٹ یعنی سفید یا سرخ گوشت، سفید گوشت میں مرغی اور مچھلی وغیرہ شامل ہے جبکہ سرخ گوشت میں بکرا، گائے اور دیگر قربان کیے جانیوالے جانورشامل ہیں تاہم ماہرین نے خبردار کیاہے کہ سرخ گوشت کا بہت زیادہ استعمال گردے فیل ہونے کا خطرہ بہت زیادہ بڑھا دیتا ہے۔

سنگاپور کی نیشنل یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق گائے یا کسی بھی قسم کے سرخ گوشت کا بہت زیادہ استعمال گردوں کے فیل ہونے کا خطرہ 40 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔تحقیق کے دوران 62 ہزار سے زائد افراد کا جائزہ لیا گیا جو سرخ گوشت ، مرغی، مچھلی، انڈے اور دودھ وغیرہ کا استعمال کرتے تھے۔نتائج سے معلوم ہوا کہ سرخ گوشت کے زیادہ استعمال اور گردوں کے مہلک امراض کے درمیان مضبوط تعلق موجود ہے۔اس کے مقابلے میں مرغی، مچھلی انڈے یا دودھ سے بنی مصنوعات کے استعمال سے گردوں کے امراض کا تعلق دریافت نہیں کیا جاسکا۔

محققین نے مشورہ دیا ہے کہ سرخ گوشت کا استعمال مکمل طور پر ترک کرنا نہیں چاہئے کیونکہ یہ پروٹین کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے تاہم اسے کم ضرور کردینا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ ہفتے میں ایک یا دو بار اس گوشت کا استعمال گردوں کے فیل ہونے کا خطرہ 62 فیصد تک کم کردیتا ہے۔محققین کا کہنا تھا جوانی سے ہی لوگوں کو اپنی غذائی عادات کو بہتر بنانا چاہئے تاکہ درمیانی عمر یا بڑھاپے میں گردے کے امراض سے بچ سکیں اور گوشت زیادہ پسند ہونے کی صورت میں مرغی یا مچھلی کو سرخ گوشت پر ترجیح دیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *