اس بھارتی فلم کا موضوع آپ کو حیران کر دے گا۔۔

new filmبھارتی فلموں میں اکثر مردوں کو ہیرو بنا کر پیش کیا جاتا ہے اور انہیں کے مسائل بھی پیش کیے جاتے ہیں لیکن اب ایک ایسی فلم آ رہی ہے جس میں ایک انتہائی اہم معاملہ زیر بحث لایا گیا ہے۔ مردانہ معاشرے میں پہلی بار مردانہ جنسی کمزوری کو اس فلم میں موضوع بنایا جا رہا ہے۔ شُبھ منگل ساودھان' نامی اس فلم میں مردوں کے صحت کے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے۔ فلم ڈائریکٹر پرسانا نے کہا کہ وہ اس اہم معاملے کے بارے میں عوام کو آگاہی دینے کی غرض سے اس فلم کو بنانے کے لیے تیار ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے وہ ایک ویڈنگ فلم بنانا چاہتے تھے ۔ پھر انہوں نے سوچا کہ کیوں نہ ایک قدامت پسند جوڑے  کے لیے ایک نئے مسئلے کو موضوع بنایا جائے۔ اس لیے انہوں نے مردانہ کمزوری کو اپنا موضوع بنا لیا۔

شبھ منگل ساودھان  فلم میں ایک ایسی کہانی پیش کی گئی جس میں ایک جوڑا ارینج میرج کے باوجود پیار کی زندگی گزار رہا ہے ۔ اگرچہ یہ فلم ایک ایسے موضوع پر بنائی گئی ہے جس پر بھارت جیسے قدامت پسند معاشرے میں  کھلے عام بات تک نہیں کر سکتے اسے سنسر بورڈ نے یو/اے ریٹنگ کے ساتھ بغیر کٹنگ کے پاس کر دیا ہے۔

اگست میں بالی وڈ کی فلم 'ٹائلٹ، ایک پریم کتھا ' ریلیز ہوئی تھی جس میں ایک شخص بھارت کے ایک دیہات میں  ٹائلٹ تعمیر کرنے کے لیے اکیلا جنگ لڑتا ہے۔ 
اس سے قبل 2015 میں پیکو فلم میں ایک شخص کوقبض کے مرض سے مقابلہ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے  جب کہ 2018 میں ایک دوسری فلم آ رہی ہے جسے پیڈ مین کا نام دیا گیا ہے  جس میں ایک شخص خواتین کی مدد کےلیے پیڈ ڈسپنسر کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ بالی وڈ انلسٹ اکشے راٹھی  نے ای ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا: بھارتی فلم انڈسٹری میں بہت بڑی تبدیلی واقع ہو رہی ہے اور ایسے موضوعات پر فلمیں بن رہی ہیں جو عام طور پرڈسکس نہیں کیے جاتے۔ اس طرح کی مزید فلمیں بھی بہت جلد مستقبل کا حصہ بن جائیں گی۔ 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *