پرویز مشرف اور افتخار چوہدری؟ دھماکہ خیز انکشاف ہوگیا!

PervaizIftikhar1

دبئی -سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ سٹیل مل کی نجکاری پر میرے اور سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے درمیان طے ہوا کہ فیصلہ نجکاری کے حق میں آئے گا مگر افتخار چوہدری نے نجکاری کے خلاف فیصلہ دیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف نے انکشاف کیا ہے کہ چیف جسٹس بننے کے بعد افتخار چوہدری میرے گھر آئے اور کہا کہ پریشان نہ ہوں، جیسا آپ چاہیں گے ویسا ہی ہو گا۔جنرل(ر) مشرف نے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل مخدوم علی خان کی موجودگی میں افتخار چوہدری نے کہا کہ سٹیل مل پر کیا فیصلہ چاہیں گے ؟ یہ آفر سن کر میں نے سوچا یہ بندہ ٹھیک نہیں ہے ، مگر میں دل میں خوش ہوا اور اس دن یہ فیصلہ ہوا کہ سٹیل مل کی نجکاری رکے گی نہیں ، مگر اگلے دن افتخار چوہدری نے دھوکا دیتے ہوئے نجکاری کے خلاف فیصلہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج وہی سٹیل مل اربوں روپے کی ڈیفالٹر ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *