نواز شریف وطن واپس آ رہے ہیں !

ns

لندن۔ سابق  وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جلد واپسی کے امکانا ت روشن ہو گئے ، حتمی تاریخ کا اعلان بیگم کلثوم نواز کے صحت مند ہونے پر کیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق نا اہل وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ان دنوں لندن میں مقیم ہیں جہا ں بیگم کلثوم نواز کا علاج جاری ہے ۔ دوسری طرف پاکستان میں 19ستمبر کی غیر حاضری کے بعد احتساب عدالت ایک بار پھر نواز شریف کو 26ستمبر کو طلب کر چکی ہے ۔
اس سب کے پیش نظر میاں محمد نواز شریف کی جلد واپسی کے امکانا ت روشن ہو گئے ، حتمی تاریخ کا اعلان بیگم کلثوم نواز کے صحت مند ہونے پر کیا جائے گا۔ میاں محمد نواز شریف کی واپسی پر بیگم کلثوم نواز اور مریم نواز انکے ساتھ ہوں گی۔ میاں محمد نواز شریف کی لاہور یااسلام آباد واپسی کے حوالے سے مشاورت کی جا رہی ہے ۔ اس کے علاوہ نیب ریفرنسز سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ اور دیگر اہم امور پر مشاورت کے لیے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت لندن میں اکٹھا ہو چکی ہے ۔
میاں محمد نواز شریف اور اسحاق ڈار لندن میں حسن نواز کے آفس میں پہنچ چکے ہیں ۔جبکہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی وہاں موجود ہیں ۔ اس بیٹھک میں اہم امور پر مشاورت کی جائے گی ۔یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی مشاورتی عمل کا حصہ بننے کے لیے لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہو چکے ہیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *