بلیو وہیل پنڈ دادنخان پہنچ گئی! اس گیم کو کون کھیل رہا تھا؟ حقیقت جان کر آپ اچھل پڑیں گے!

Image result for ‫بلیو وہیل‬‎

پنڈدادنخان -قاتل کھیل بلیو وہیل نے پاکستان میں بھی اپنے رنگ دکھانا شروع کر دئیے ہیں ،ایک جانب میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوان نسل کو اس قاتل کھیل کے حوالے آگاہی دی جا رہی ہے مگر دوسری جانب اس کھیل میں کئی افراد کی دلچسپی کی خبریں بھی تواتر سے آرہی ہیں، پاکستان میں اس خونی کھیل کا شکار ہونے والی دو طالبات بھی سامنے آگئی ہیں ، جنہوں نے اپنے بازوں پر تیز دھار آلے سے زخم لگائے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق گورنمنٹ گرل کالج پنڈ دادنخان کی دو طالبات قاتل کھیل بلیو وہیل کھیلتے ہوئے پکڑے گئی ہیں، دونوں طالبات میں سے ایک اس کھیل کے18ویں جبکہ دوسری 22ویں سٹیج پر تھی۔ پکڑی جانے والی طالبات نے بلیو وہیل کے تمام چیلنجز کو پوری کیا جبکہ انہوں نے تیز دھارآلے کی مدد سے اپنے بازوں پر زخم بھی لگائے ہوئے ہیں، تاہم پولیس کی جانب سے ان طالبات کی مزید شناخت ظاہر نہیں کی گئی :-Image result for ‫بلیو وہیل‬‎

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *