حضرت امام حسینؓ نے ثابت کردیا کہ حق لازوال اورباطل مٹنے کیلئے ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

Image result for ‫شاہد خاقان عباسی‬‎

اسلام آباد -وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ یوم عاشورہرسال اسلامی تاریخ کے لازوال واقعے کی یاد دلاتا ہے، حضرت امام حسینؓ نے جان کانذرانہ دے کرحق کو فتح سے سرفرازکیا، یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ امام عالی مقام نے ظلم وجبرکی اطاعت کے بجائے شہادت کاراستہ اختیارکیااور شہداکے لہونے ثابت کردیاکہ حق لازوال اورباطل مٹنے کیلئے ہے، وزیراعظم نے کہا کہ امام حسینؓ نے صبرواستقامت اوربہادری کےساتھ حریت کی حفاظت کاپیغام دیااور ہمیں بھی ایثاروقربانی،مساوات،رواداری اوراتحاد کوفروغ دیناہوگا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *