1 گھنٹے میں 4 خواتین چاقو بردار کے حملے میں شدید زخمی!

Image result for ‫چاقو بردار‬‎

کراچی -کراچی میں ایک گھنٹے کے اندر 4خواتین کو چھریوں کے وارکرکے شدید زخمی کردیا گیا ، پولیس کوتاحال نامعلوم ملزم کو پکڑنے میں ناکامی کا سامنا۔ پولیس چیف کا معاملے کو میڈیا پر اہمیت نہ دینے کا انوکھامطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں جہاں چھری مار وارداتیں رکنے کانام نہیں لے رہیں وہیں محض ایک گھنٹے کے دورانیے میں پولیس کے قابو سے باہر ہوچکے نامعلوم ملزم نے شہر کے مختلف علاقوں میں 4خواتین کو چھریاں مارکر زخمی کردیا۔ چھری مارنے کا پہلا واقعہ گلشن جمال، دوسر ا نیپا، تیسرا ڈالمیا جبکہ چوتھا واقعہ ویلفیئر کالونی میں پیش آیاجہاں ملزم نے لڑکی پر چھری سے حملہ کردیا ۔شہرمیں جاری چھری مار وارداتو ں کو کنٹرول کرنے کی بجائے پولیس چیف نے انوکھا مطالبہ کردیا ہے کہ معاملے کو میڈیا پر اہمیت نہ دی جائے۔
دوسری جانب وزیراطلاعات سندھ کا کہناہے کہ ملزم ذہنی مریض لگتا ہے لیکن اس حملہ آور کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا جبکہ حملہ آور کی گرفتار کیلئے انعام کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 2ہفتے میں12خواتین کو چھریوں کے بے رحمانہ وار کرکے زخمی کردیا گیا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *