فواد خان کی وجہ سے لوگ اعلیٰ کوالٹی ملبوسات مانگتے ہیں: بیگم کا انکشاف

maliha rehmanملیحہ رحمان

 اگلے ہفتےصدف  فواد خان  کے برائیڈل شو کی شروعات PFDC L پر اورئیل  پیرس برائیڈل ویک کی طرف سےہو رہی ہے جس کے بارے میں مشہور شخصیات کی شمولیت کی وجہ سے لوگ پہلے سے ہی جانتے ہیں ۔  صدف فواد خان جو کہ اداکار فواد خان کی اہلیہ ہیں کا متعارف کردہ یہ برانڈ سوشل میڈیا کے اندر اور باہر عام طور پر عوام کی توجہ کا مرکز رہتا ہے جس میں فواد  دولہا کے روپ میں  ایک بھاری بھرکم دلہن کے لباس میں ملبوس  ماڈل کے ساتھ شوٹ کر رہے ہیں ۔

PLBW کیٹ واک  بھی صدف کے لیے ایک کڑا امتحان ہو گا جہاں صدف ایک نئے تجربہ سے گزریں گی  کیونکہ اس کا تعلق ان کے برینڈ سے ہے جو ان کے بہترین ڈیزائنر ہونے کاثبوت ہے۔ اس انٹرویو میں ہم قارئین کےلیے صدف کی گفتگو پیش کریں گے جس میں انہوں نے برائیڈل ڈیزائن کے بارے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

امیجز: آپ نے  5 سال پہلے پریٹ اور لگژری ویئر کے فواد خان کے   لیبل سے شروعات کی لیکن اب آپ برائیڈل ڈریس کی طرف مائل نظر آتی ہیں ۔ اس تبدیلی کی کوئی خاص وجہ؟

صدف فواد خان: 2012 میں جب میں نے شروعات کی تھی تو  سلےسلائے کپڑے کی مانگ عروج پر تھی اور ملٹی برینڈ سٹورز کی  روایت بھی۔ کچھ ہی عرصے بعد  چند  برینڈز نے ملٹی برینڈ سٹورز کی  سوچ ترک کر کے ریٹیل سٹینڈ پوائنٹ  کی طرف  رخ موڑ لیا۔ اور  پرٹ کی مارکیٹنگ بھی بڑھ کر پریمیئم فیشن والے بڑے   ٹیکسٹائیل  برینڈز کے مقابل آ گئیں   اور بہت کم قیمت پر  بیچنے لگیں۔ تب مجھے لگا کہ مجھے طاقت ڈیزئنر کے نئے انداز پر لگانی چاہیے۔  دوسرے حمل کے دوران مشکلات نے مجھے گھر پر ٹکے رہنے پرمجبور کیا تو میں نے اس موقع کا فائدہ اٹھایا اور اس ڈیزائن پر ریسرچ شروع کی جس کا خاطر خواہ فائدہ ہوا۔  نتیجہ  بہت اچھی کلیکشن اور پیاری سی بیٹی کی صورت میں نکلا جو بہت خوشگوار موقع تھا۔

امیجز:آپ نے اپنا  وقت فیشن ویک پر لگایا ۔ آپ کو کیسے اندازہ ہوا کے آپ اب تیار ہو؟

صدف فواد خان: میرا خیال ہے ہمیں اس بات کا اندازہ  وقت  اور تجربے کے ساتھ ہوتا ہے۔ اب ہمارے پاس ریٹیل اور برانڈ ایکسپرینس بھی ہے۔ میں نے سوچا کہ  وقت آگیا ہے کہ کسی نئے پلیٹ فارم پر نئی کیٹیگریز کو متعارف کروایا جائے۔

امیجز: آپ نے کس طرح اپنا برائیڈل وئیر  مارکیٹ میں موجود  ڈیزائین سے مختلف بنایا ہے؟

صدف: مجھے لگتا ہے کہ برائیڈل مارکیٹ  میں ایک جیسے لباسوں کی بھرمار ہے، اورہم نے فیصلہ کیا کہ کوئی نئی اور لاثانی  کلیکشن عوام کےلیے پیش کریں۔   ہم نے زیادہ زور رنگوں اور  سادگی پر دیا ہے نہ کہ  کڑہائی سے بھرے  ڈیزائنر پر تاکہ پہلی نظر میں ہی کام  اور ڈیزائین نظر آئے۔  کچھ ڈیزائینز میں خوبصورت پرندے اور  کرسٹل کا کام پھولوں میں دکھایا گیا ہے۔  اس میں رنگوں کی سکیم رات کی  دھنک کے رنگوں سے کی گئی  ہے ۔ہم نے صرف fawadسلور اور  سلیٹی رنگ  پر اکتفا نہیں کیا ۔

 امیجز:فواد خان عام طور پر SFK برائیڈل شوٹ پر نظر آتے ہیں۔  کیا آپ کا لیبل دولہوں کے لباس میں بھی  مہارت  رکھتا ہے؟؟

صدف فواد خان:جی ہاں؛men wear کی مارکیٹ میں  بہت کم تعداد ہے جس کو بڑھانےپر  میں کام کر رہی ہوں۔

امیجز: کیا آپ کو لگتا ہے کہ فواد کے سلیبرٹی ہونے سے  آپ کو فائدہ ہوتا ہے؟  اور یا پھر ان کی وجہ سے برینڈ کے بہت اعلی  ہونے کی توقع  کا بوجھ پڑتا ہے؟  

صدف فواد خان: دونوں اثرات ہوتے ہیں پر اس سے مجھے فرق نہیں پڑتا۔ بلکہ اس وجہ سے توقع  پر  پورا اترنے اور سلیبریٹی  پر زیادہ متوجہ ہونے کا فائدہ ہوتا ہے۔ جب آپ کے ساتھ نام جڑا ہو تو قدرتی طور پر  اس کی شہرت کی فکر رہتی ہے  تو اس لیے یہ مسئلہ ہونا میرے لیے اچھا ہے۔  

امیجز:لیکن کیا آپ کو ڈر نہیں لگتا کہ کپڑوں میں موجود ڈیزائین  کی باریکی اور پیچیدگی فواد خان کے سٹار ہونے کی وجہ سے نظر انداز ہو سکتی ہے؟  آپ کو نہیں لگتا کی اصل فیشن کو  سلیبریٹی کی ضرورت نہیں؟

صدف فواد خان:مجھے نہیں لگتا  باریکی نظر انداز  ہو گی۔  سلیبریٹیز مارکیٹنگ کو ضرور بڑھاتے ہیں لیکن  کپڑوں کے ساتھ سلیبریٹی نہیں ملتے اسی لیے  اصلی خریدار کے لیے کام کی کوالٹی اور  دوسرے کئی معاملات بھی   معنی رکھتے ہوں گے۔   میں ایک بار میں ہی ناکام نہیں ہونا چاہتی  تو اسی لیے ہر بات پر توجہ دی جا رہی ہے۔  آج کل کوچر بہت زیادہ  مشہور ہے لیکن میں اپنے  برینڈ کے ساتھ رہنا چاھتی ہوں  اور اسی میں کوالٹی اورمہارت  پیدا کرنا  چاہتی ہوں۔ میرا خیال ہے شو کیس  زیادہ اچھا دکھائے گا جو ہم پیش کر رہے  ہیں۔

امیجز: آپ نے  شو سے کچھ دن  پہلےpreview کیوں رکھا؟ کیا آپ یہ ہی لباس  کیٹ واک میں دکھائیں گی ؟

صدف فواد خان:صرف 3 یا 4 لباس پریویو کے لیے چنے ہیں  تاکہ لوگوں کو ہاتھ کے کام اور باریکیوں کا اندازہ ہو سکے  اور اس سیزن کے لیے چنے گئے نئے ڈیزائن کےتھیم   سے عوام کو واقفیت دینا ہے۔  اس انسٹاگرام دنیا  کسی چیز کے شو کیس ڈیبیو کےلیے meet and greet بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ  فیش ویک میں لوگ لباس پر دھیان دینے کی بجائے تصاوری کھنچنے پر وقت صرف کرتے ہیں۔

امیجز: کیا  کیٹ واک میں ہم فواد کو آپ کے  PLBW شوکیس میں  دیکھ پائیں گے ؟

صدف فواد خان:کیوں نہیں؟ کیس کسی کو اس پر اعتراض ہو گا؟ 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *