لیڈی ایچی سن ہسپتال میں شیخوپورہ کی خاتون کے ہاں بیک وقت5بچوں کی پیدائش ،3بیٹے،2بیٹیاں ہیں

شیخوپورہ کے علاقہ منڈی فیض آباد کی رہائشی خاتون کے ہاں ایک ساتھ 5بچوں کی پیدائش،بچوں میں 3 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل ہیں ۔زچہ بچہ کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے تاہم ڈاکٹروں نے انہیں ہسپتال ہی رکھا ہواہے ۔منڈی فیض آباد کی رہائشی 25سالہ کومل شہزاد جو کہ لیڈی ایچی سن ہسپتال میں زیرعلاج تھیں ان کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں 3لڑکے اور2 لڑکیاں شامل ہیں۔ہسپتال کی ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ کا کہنا ہے کہ بچوں اور ماں کی صحت بہتر ہے انہیں ہسپتال کی ڈاکٹروں کی زیر نگرانی رکھا گیا ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق پانچوں بچے کچھ دن انکیوبیٹرز میں رہیں گے ۔ جن کو بعد ازاں ان کی والدہ کے پاس منتقل کردیاجائے گا۔ 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *