ایران براہ راست جارحیت میں ملوث ہے، سعودی عرب

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران پر براہ راست فوجی مداخلت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تہران یمن میں حوثی باغیوں کی مدد کر کے خطے میں بے یقینی کی صورت حال پیدا کرنے کا باعث بن رہا ہے۔
سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے برطانوی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطے میں ایران کے خلاف اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی یمن کو میزائل کی فراہمی براہ راست جنگی جرم ہے۔
دوسری جانب ایران نے سعودی عرب کی جانب سے لگائے گئے براہ راست فوجی مداخلت کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔
چند روز قبل یمن سے سعودی شہر ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ کے قریب میزائل فائر کیا گیا تھا، جسے سعودی عرب کے میرائل ڈیفنس سسٹم نے ہوا میں ہی تباہ کردیا تھا۔
بلیسٹک میزائل حملے کی ذمہ داری حوثی باغیوں نے قبول کی تھی جب کہ سعودی عرب نے حملے کا ذمہ دار ایران کو قرار دیا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *