خواجہ آصف اور شیریں مزاری کے درمیان تلخ کلامی !

2

اسلام آباد ۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس میں وزیر خارجہ خواجہ آصف اور تحریک انصاف کی رکن اسمبلی شیریں مزاری کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی ۔نجی نیوز چینل کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کے اجلاس میں شیریں مزاری کی وزیر خارجہ اور چیئر مین کمیٹی سے تلخ کلامی ہو گئی ۔تلخ کلامی بین الاقوامی معاہدوں کی پارلیمنٹ سے توثیق کے بل پر ہوئی جس کے بعد شیری مزاری نے کمیٹی سے واک آوٹ کردی۔اس موقع پر وزیر خارجہ نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور اس کے اثرات پر بریفنگ دی جبکہ انہوں نے اتوار کو سعودی عرب میں اسلامی فوجی اتحاد کے اجلاس پر بھی بریفنگ دیتے ہوئے کمیٹی کو وزیر اعظم اور آرمی چیف کے دورے سے متعلق آگاہ کیا ۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل خواجہ آصف نے شیری مزاری کو ”ٹریکٹر“قرار دے دیا تھا جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی اور اپوزیشن جماعتوں سمیت مختلف حلقوں نے خواجہ آصف کے بیان کی مذمت کی تھی:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *