پی ٹی وی نے چیف کمرشل آفیسر کے لیے محمد امین اختر کو پندرہ لاکھ روپے ماہانہ پر ہائر کر لیا

پی ٹی وی نے چیف کمرشل آفیسر کے لیے محمد امین اختر کو مبلغ پندرہ لاکھ روپے ماہانہ کنٹریکٹ پر ہائر کر لیا ہے۔13 مارچ 2018 کو پی ٹی وی کے ڈائریکٹر پروکیورمنٹ اور پرسونل کے دستخطوں سے جاری ہونے والے خط کے مطابق محمد امین اختر کو دوبارہ پی ٹی وی کے چیف کمرشل آفیسر کے لیے طعینات کیا گیا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ طعیناتی سیکرٹری انفارمیشن احمد نواز سکھیرا کی منظوری سے کی گئی ہے جن کے پاس ایم ڈی کا اضافی چارج بھی ہے ۔

یہ وہی احمد نواز سکھیرا ہیں جو سابق چیئرمین پی ٹی وی عطاء الحق قاسمی کے پروگرام کے پروموز کو ان کی تنخواہ کا حصہ ظاہر کرنے کا بیان دے چکے ہیں جبکہ حقیقت میں ان پروموز پر پی ٹی وی کا ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا تھا۔ حیرت انگیز بات ہے کہ پی ٹی وی کے چیف کمرشل آفیسر کی تنخواہ چیئرمین پی ٹی وی کی تنخواہ سے بھی زیادہ مقرر کی گئی ہے جس کی منظوری احمد نواز سکھیرا نے بطور ایم ڈی پی ٹی وی دی اور اس تعیناتی کے لئے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اخبار میں کوئی اشتہار بھی نہیں دیا گیا۔ یاد رہے کہ عدالت عظمی نے پی ٹی وی چئیرمین عطا الحق قاسمی کی تعیناتی کے حوالے سے از خود نوٹس لے رکھا ہے جس کی سماعت کے دوران احمد نواز سکھیرا یہ کہہ چکے ہیں کہ چئیرمین کو حد سے زیادہ مراعات دی گئیں جبکہ خود احمد نواز سکھیرا اس وقت ادارے کے پرنسپل اکاونٹنگ آفیسر تھے اور ہیں اور یوں قواعد کئ رو سے براہ راست تمام بے ضابطگیوں کے ذمہ دار ہیں۔ موجودہ حکومت میں سیکریٹری انفارمیشن تعینات ہونے سے پہلے نواز سکھیرا کے پی کے چیف سیکریٹری کی پوسٹ کا انٹرویو دینے عمران خان کے پاس بنی گالہ گئے تھے مگر انہیں چیف سیکریٹری تعینات نہیں کیا گیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *