جسٹن ٹروڈو کا بوم بوم آفریدی کی خدمات کے اعتراف میں تعریفی خط

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پاکستان کے سابق اسٹار آل راؤنڈرشاہد آفریدی کی تعلیم اور صحت سمیت دیگرفلاحی اور سماجی خدمات کو سراہا۔کینیڈا کے شہر وینکوور میں اسلامک ریلیف کینیڈا نامی تنظیم کی جانب سے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے لیے ایک فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور دل کھول کر عطیات دیئے۔

جسٹن ٹروڈو کی آفریدی کیلئے تعریفی اسناد

اس موقع پر کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بوم بوم آفریدی کی خدمات کے اعتراف میں انہیں تعریفی خط بھی لکھا جس میں انہوں نے آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامک ریلیف کینیڈا کے سالانہ فنڈ ریزنگ ڈنر میں آپ کو خوش آمدید کہنا میرے لیے بہت خوشی کی بات ہے۔

ٹروڈو نے اپنے خط میں کینیڈا کی کامیابی کا راز تمام مذاہب کے لوگوں کو حاصل مکمل آزادی کو قرار دیا۔ انہوں نے لکھا کہ یہاں کے شہری مسلم کمیونٹی سمیت تمام کمیونیٹیز کے لوگوں کے ساتھ مل کر ہر ایک کی بہتری کیلئے کام کرتے ہیں۔

View image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter

Shahid Afridi

@SAfridiOfficial

Thank you @JustinTrudeau for supporting the vision of @SAFoundationN & ur hospitality. @Canada is a nation of gr8 ppl.

A special tks to @IRCanada, the Pakistani & Indian community of for ur generous contribution for as together we all are

واضح رہے کہ اس فنڈ ریزنگ کا مقصد پاکستان کے علاقے کوہاٹ میں بچوں کیلئے اسپتال کا قیام ہے جو شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ’’ہوپ ناٹ آؤٹ‘‘ کے سلوگن کے تحت تعمیر کیا جائے گا۔

شاہد آفریدی نے اس پذیرائی اور اپنی فاؤنڈیشن کے وژن کی حمایت پر وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا شکریہ ادا کیا۔ لالہ نے اس حوالے سے دل کھول کر عطیات دینے پر کینیڈین، پاکستانی اور بھارتی کمیونٹی کا بھی تہہ دل سے شکریہ اداکیا :.

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *