22 سالہ دوشیزہ صوفیہ ہمانی نےباکسرعامرخان سےتعلق کادعویٰ کردیا

برٹش پاکستانی باکسرعامرخان کو نئےجنسی اسکینڈل کاسامنا ہے۔22برس کی دوشیزہ صوفیہ ہمانی نےباکسرعامرخان سےتعلق کادعویٰ کردیا۔ صوفیہ ہمانی نامی خاتون کا کہنا ہے کہ عامرخان کی دوسری بیٹی کی پیدائش کے17روزبعدہماری ملاقات ہوئی، عامرخان سےکلب میں ملی تھی،وہ ایسٹ لندن میں ہوٹل لےگئےتھے۔ ان کا کہنا ہے کہ عامر خان سے ملاقات کے وقت علم نہیں تھا کہ ان کی شادی برقرار ہے اور وہ دوسری بچی کے باپ بنے ہیں۔صوفیہ ہمانی نے مزید کہا کہ ہوٹل سے گھر واپسی کے لیے باکسر نے انہیں 20 پاؤنڈز دیے جب کہ کرایہ 50 پاؤنڈ بننا تھا اور اگلے روز عامر خان نے فون کرکے پوچھا کہ میں خیریت سے گھر پہنچ گئی تھی۔ انہوں نےعامرکوبتایاکہ مجھےاس کی بیوی کاعلم ہوگیاہے،اس نےکہامیسج مت کرو۔ صوفیہ کہتی ہیں فریال کوچاہیےایسےشخص کوچھوڑدے، فریال اپنےشوہرپربالکل اعتمادنہیں کرسکتی :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *