سنگاپور: ہائی اسکول کے حساب کے سوال نے انٹرنیٹ جام کر دیا

singapore-math-question-700x509حساب کا ایک سوال جو پہلی بار سنگاپور کے ایلیٹ ہائی اسکول کے امتحان میں سامنے آیا تھا ،نے ہر طرف پھیل جانے کے بعددنیا بھر میں موجود انٹرنیٹ کے صارفین کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے اور سب نے اس کے حل کیلئے اپنی کوششوں کو تیز کر دیا ہے۔
اس سوال میں ایک لڑکی دو لڑکو ں کو ، نہ ہونے کے برابر اشارے دے کر کہتی ہے کہ وہ اس کی سالگرہ کے دن کا اندازہ لگائیں۔ یہ سوال پہلی بار سنگاپور اینڈ ایشین میتھ اولمپیاڈزکی جانب سے منعقد کردہ ایک ٹیسٹ میں 8اپریل کو سامنے آیا تھا۔
یہ سوال ایلیٹ سیکنڈری اسکول کے15سے16سال تک کی عمر کے بچوں کیلئے تھا، لیکن جلد ہی یہ عالمی سطح پر پھیل گیا کیونکہ سنگاپور کے ایک مقامی ٹی وی چینل کے ایک نیوزاینکر نے نہ صرف اس کی خبر نشر کر دی بلکہ اسے اپنے فیس بک کے صفحہ پر بھی شائع کر دیا۔
اس سوال میں، ٹیسٹ دینے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ منطق کواستعمال کرتے ہوئے اور دو لڑکوں کے مابین ہونے والی مختصر گفتگومیں موجود معلومات کو استعمال کرتے ہوئے چیریل کی سالگرہ کا دن معلوم کریں۔
پیر کے روز تک، دنیا بھر میں موجود انٹرنیٹ صارفین بڑی احتیاط کے ساتھ تمام معلومات کو استعمال کرتے ہوئے، سوشل میڈیا پر موجود اس پزل کے مفصل جوابات دیتے رہے، تاکہ ان کے طریقے اور حل سے اختلاف کرنے والے تبصرے کریں جن سے کچھ مدد لی جا سکے۔
اس سوال کے جوابات اور ان پر ہونے والے مباحث نے اس قدر طول پکڑاکہ انٹرنیٹ سروس پر دنیا کے بیشتر علاقوں میں اس قدر دباؤ پڑا کہ وہ جام ہو کر رہ گئی۔
اس سوال کے مشکل درجے کے متعلق بے لگام، لیکن دوستانہ آن لائن مباحث نے سنگاپور اینڈ ایشین میتھ اولمپیاڈزکے ایگزیکٹو ڈائریکٹرہنری اونگ کو اس کے متعلق ایک اور بیان جاری کرنے پر مجبور کر دیا۔
اونگ نے کہا، ’’ہم خوش ہیں کہ یہ سوال اتنا زیادہ پھیل چکا ہے کہ اس نے عوام کو دلچسپی لینے اور سوچنے پر مجبور کر دیا۔‘‘
’’ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ یہ سوال ہر طالب علم کیلئے ہے۔۔۔ لیکن اگر اس قسم کا سوال بہتر طلباء کو نکھارنے کے کام آسکے اور طلباء کی تجزیاتی قوت کو تیز کر سکے تو کیا یہ اچھا نہیں ہے؟‘‘

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *