شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آنے میں آج کادن باقی

اسلام آباد:ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اورداماد کیپٹن (ر) صفدر بری ہوں گے یا جیل ان کا مقدر ہوگی، فیصلہ آنے میں صرف آج کا دن باقی ہے۔

نواز شریف اور اہل خانہ بری ہوں گے یا جیل جانا ہوگا، فیصلے کے اعلان میں صرف ایک دن رہ گیا،اسلام آباد کی احتساب عدالت کل فیصلہ سنائے گی۔

دوسری جانب  سابق وزیراعظم نوازشریف نے فیصلے کو کچھ دن کیلئے مؤخر کرنے کی درخواست کی ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ وہ عدالت میں کھڑے ہوکر جج کے منہ سے فیصلہ سننا چاہتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریں گے اور وہ جیل جانے کیلئے بھی تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ والدہ کی سرجری ہوئی ہےاور ان کے جلد ہوش میں آنے کی امید ہے،وہ انتخابات سے قبل پاکستان پہنچ جائیں گی

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *