فواد حسن فوادکو نیب لاہور نے حراست میں لے لیا

سابق وزیراعظم نوازشریف کے سابق پرنسپل سیکریٹر فواد حسن فوادکو نیب لاہور نے حراست میں لے لیا۔ نیب کی جانب سے فواد حسن فواد کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل پر حراست میں لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد کو نیب میں پیش ہونے کیلئے 11 مرتبہ طلب کیا گیا تھا لیکن وہ صرف چار مرتبہ ہی پیشی پر حاضر ہوئے۔ آج جب وہ پیشی پر پہنچے تو نیب لاہور نے انہیں حراست میں لے لیا :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *