این اے 95 میں عمران خان کی واضح فتح

میانوالی ۔ ملک بھر میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ایک حلقے میں فتح حاصل کر لی ہے۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 95 میانوالی سے 25,446 ووٹ حاصل کر کے فتح حاصل کر لی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عبید اللہ خان صرف 6,999 ووٹ حاصل کر سکے اور اس طرح عمران خان نے واضح فرق کے ساتھ اس حلقے سے الیکشن جیت لیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ تمام نتائج غیر حتمی و غیر سرکاری ہیں اور حتمی و سرکاری نتائج کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے کیا جائے گا :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *