اسلام آباد: ایاز صادق کی رہائش گاہ پر ہم خیال جماعتوں کی اے پی سی جاری

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دینے کے لیے ہم خیال جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) آج اسلام آباد میں ہوگی جس میں شرکت کے لیے اپوزیشن رہنماؤں کی آمد شروع ہوگئی ہے۔

متحدہ اپوزیشن کی یہ اہم بیٹھک آج سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے گھر پر ہورہی ہے جس میں مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ مجلس عمل اور دیگر اتحادی جماعتوں کے ارکان شرکت کررہے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے  وفد میں یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، خورشید شاہ، شیری رحمان، قمر زمان کائرہ اور فرحت اللہ بابر شامل ہیں جب کہ شہبازشریف اور نیشنل پارٹی کے حاصل بزنجو بھی اے پی سی میں شریک ہیں۔۔

اس کے علاوپ مولانا فضل الرحمان، محمود اچکزئی اور اسفند یار ولی سمیت دیگر رہنما بھی اے پی سی میں شرکت کررہے ہیں۔

اجلاس میں سیاسی صورتحال، انتخابی نتائج، آئندہ کی حکمت عملی، وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن میں حصہ لینے اور اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کے فیصلے کے ساتھ ساتھ مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر بھی جاری کیا جائے گا۔

گے ۔

اس سے قبل ہونے والی اے پی سی میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے قومی اسمبلی میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا تھا جب کہ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اتنے آرام سے وزیراعظم نہیں بننے دیں گے۔

یاد رہے کہ 30 جولائی کو مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور متحدہ مجلس عمل کے درمیان قومی اسمبلی میں گرینڈ اپوزیشن الائنس کے قیام پر اتفاق ہوا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *