ایم کیو ایم کا گورنر سندھ سے اعلان لا تعلقی، تا عمر پارٹی کی قیادت کروں گا: الطاف حسین

altafایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے گور نر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئےتا عمر پارٹی کی قیادت کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کامتحدہ سےکوئی تحریکی اورتنظیمی تعلق نہیں۔ وہ وفاقی حکومت کے نمائندے تھے اور آج بھی ہیں۔ ڈاکٹرعشرت العبادکبھی بھی ایم کیوایم کےگورنرنہیں تھے۔ جیو نیوز سے گفتگو ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ تمام گرفتاریاں ،ماروائے عدالت قتل ،گور نر سندھ کے دور میں ہوئے، 90 پر ،میری بڑی بہن کے گھر چھاپہ مارا گیا ، میرےگھرپرچھاپاماراگیالیکن عشرت العباد نےاسکی مذمت نہیں کی۔ انہوںنے کہا کہ عشرت العباد سےکسی ریلیف یارعایت کی امید نہ رکھی جائے۔ساتھی اب کسی تعاون کےلیےگورنرسندھ کی طرف نہیں دیکھیں گے۔ الطاف حسین نے مزید کہا کہ میرا کیس لندن میں ختم ہو جائے تو کل کراچی واپس آجاؤں ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *