امریکہ: اوباما اینڈ فیملی کی محافظ سیکرٹ سروس کے ایجنٹس کی مشکوک سرگرمیاں، صدرپریشان !

Barack_Obama_family_portrait_2011 واشنگٹن:امریکہ کے ایک قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ایک اہلکار نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ امریکی سیکرٹ سروس کے دو سینئر ایجنٹس ان دنوں زیر تفتیش ہیں کیونکہ وہ ایک ایسے علاقے میں ایک سرکاری گاڑی چلا تے ہوئے پائے گئے تھے، جہاں ان کے ساتھی ایک مشکوک معاملے کی تفتیش کر رہے تھے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان، ایرک شلٹز نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ واقعہ امریکہ کی سیکرٹ سروس کیلئے اسکینڈلز کے ایک سلسلے کی مہلک ترین کڑی کی سی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ سیکرٹ سروس، صدر اور ان کے خاندان کی حفاطت پر مامور ہے اور صدر اوباما ایجنسی کے اہلکاروں پر ایسے الزاماات کا سن کر بے حد مایوس ہوئے ہیں۔
امریکی ایوان نمائندگان کی جائزہ کمیٹی نے سیکرٹ سروس کے ڈائریکٹر جو کلینزی سے کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے تک انہیں اس معاملے کی تفصیلات کے متعلق مفصل بریفنگ دیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *