تناؤ کے باوجود چینی اور امریکی افواج میں کھیل کود اور جشن

Us chinaامریکی اور چینی بحری افواج کے اہلکاروں کے مابین،منگل کے روزچینی سرزمین پر ملاقات ہوئی ۔ یہ ملاقات، جنوبی چینی سمندر میں بیجنگ کے ملکیت کے دعوؤں پر بڑھتے ہوئے تناؤکے سبب، باہمی اعتماد سازی کی تعمیر کے مقصد کے تحت کی گئی۔
اس ملاقات کے دوران دونوں افواج کے اہلکاروں نے باہم ایک فٹ بال میچ کھیلا جس میں میزبان چین کی ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکی نیوی کو 3-1سے شکست دی ہے جبکہ مہمان ، امریکی نیوی نے باسکٹ بال کے مقابلے میں فتح حاصل کی۔ میچوں کے بعد یو ایس ایس بلو رج نامی بحری جہاز کے عرشے پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جو کہ امریکی نیوی کے ساتویں بیڑے کا فلیگ شپ ہے اور ایسا بہت خال خال ہوتا ہے کہ یہ جہاز جنوبی چینی سمندری بیڑے کے کسی اڈے کا دورہ کرے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *